کیپیٹل پولیس تھا نہ انڈسٹر یل ایریا پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس تھا نہ انڈسٹر یل ایریا پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا

 
اسلام آباد(نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی  ) کیپیٹل پولیس تھا نہ انڈسٹر یل ایریا پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا، 
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے شہر یو ں سے اسلحہ کی نو ک پر چھینی گئی نقدی، قیمتی مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والے دو مو ٹر سائیکل اور تین عدد پستول معہ ایمو نیشن برآمد،ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصراور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعددوارداتو ں میں ملوث پا نچ رکنی گر وہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے شہر یو ں سے اسلحہ کی نو ک پر چھینی گئی نقدی، قیمتی مو بائل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے وا لے دو مو ٹر سائیکل اور تین عدد پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیے ،گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال، عبدالجبا ر، دانش علی، حمزہ عابد اور حمادکے ناموں سے ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے گرفتار گر وہ نے سیکٹر آئی ایٹ اور ملحقہ علا قوں میں شہر یو ں سے اسلحہ کی نو ک پر راہزنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا "پکار- 15 "پر اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments