اسلام آباد ،شہریوں کی شکایات پر ڈی سی اسلام آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ میاں انیل سعید کا شٹل سروس اسلام آباد کاوزٹ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،شہریوں کی شکایات پر ڈی سی اسلام آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ میاں انیل سعید کا شٹل سروس اسلام آباد کاوزٹ

اسلام آباد ،شہریوں کی شکایات پر ڈی سی اسلام آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ میاں انیل سعید کا شٹل سروس اسلام آباد کاوزٹ 

اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو شہریوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں کہ بری امام روڈ ایمبسی  شٹل سروس جو تھانہ  سیکرٹریٹ کی حدود میں واقعہ ہے جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر پاکستان سمیت دوسرے ممالک کے شہری بیرون ممالک سفر کرنے کے لیے مختلف ایمبسیز کا وزٹ کرنے کے لیے شٹل سروس کا رخ کرتے ہیں یہاں پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں نے من پسند ریٹس مقرر کر رکھے ہیں اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن  نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ میاں انیل سعید کو ہدایت جاری کیں کہ وہ شہریوں کے ازالہ کے لیے فوری شٹل سروس کا وزٹ کریں اے سی سیکرٹریٹ نے شٹل سروس کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں موجود دکانداروں کو وراننگ دیتے ہوئے کہا کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کو  سرکاری ریٹ کے مطابق یقینی بنائیں ورنہ فوجداری ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانوں کے ساتھ شاپس کو سیل کردیا جائے گا یاد رہے کہ شہریوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شٹل سروس ویٹنگ حال میں بنی ہوئی ٹک شاپ میں چائے کا 60روپے کے بجائے  150
پیپسی کین (250ml)100 کے بجائے 200روپے ،جبکہ کولڈڈرنگ 100کے بجائے 200روپے ،چھوٹی بوتل پانی 50روپے کے بجائے  80روپے ،سیون اپ کا کین (250ml)100کے بجائے  200روپے فروخت کیا جارہا ہے جب خریدار کی طرف سے منہگے داموں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کے حوالے سے بااثر ٹک شاپ کے مالکان سے سوال کیا جاتا ہے یا بل مانگا جاتا ہے تو وہ شہریوں کے ساتھ بدتمزی پر اتر آتے ہیں لیکن اب ضرورت اس امر کی کہ ضلعی انتظامیہ ایسی جگہوں پر بھی اشیاء خوردونوش کی خریدوفروخت کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنائے جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر بیرون ممالک کے شہریوں سمیت پاکستان کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد اس منافع خور خودساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا کے ہاتھوں نشانہ بنتی ہے

Post a Comment

0 Comments