نظام عدل نیوز /اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہائی سکیورٹی زون میں واقع اعلیٰ عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے موقع پر موثر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے چاک و چوبند دستے ہائی سکیورٹی زون میں واقع اعلیٰ عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے موقع پر موثر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ہدایات دی کہ ہائی سکیورٹی زون میں اہم سرکاری دفاتر،اعلیٰ عدالتیں اور سفارت خانے واقع ہیںجن کی حفاظت کویقینی بنانا ہے،تمام افسران و جوان امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے پوری تندہی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں،دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی کوعوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یا''پکار- ''15 پر اطلاع کریں۔
0 Comments