اسلام آبادپولیس نے منشیات فروشوں کیخلا ف موثر کارروائی کرتے ہوئے منشیا ت سمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادپولیس نے منشیات فروشوں کیخلا ف موثر کارروائی کرتے ہوئے منشیا ت سمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا

 
اسلام آبادپولیس نے منشیات فروشوں کیخلا ف موثر کارروائی کرتے ہوئے منشیا ت سمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ ترنول پولیس نے منشیات فروشوں کیخلا ف موثر کارروائی کرتے ہوئے منشیا ت سمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمہ کے قبضہ سے 08کلو گر ام سے زائد پوست برآمد کر لی گئی، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصراور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ ترنول پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمہ کے قبضہ سے 08کلو250گر ام پوست برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمہ کی شناخت ما ہ جبین کے نام سے ہوئی ہے،ملزمہ کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے تمام افسران کومزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شراب و منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ایسے مکروہ اور گھنا و¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا "پکار- 15 "پر اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments