آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کاپمز ہسپتال کا دورہ،ہسپتال میں زیر علاج ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد ایوب کی عیادت کی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کاپمز ہسپتال کا دورہ،ہسپتال میں زیر علاج ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد ایوب کی عیادت کی

اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کاپمز ہسپتال کا دورہ،ہسپتال میں زیر علاج ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد ایوب کی عیادت کی،پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور نیک خواہشات کا اظہارکیا،اس موقع پر 
ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے ہسپتال میںزیر علاج ایس پی ہیڈ کوارٹر ز محمد ایوب کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،آئی سی سی پی او نے ایس پی ہیڈکوارٹرز کی صحت اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا،انہوں نے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز بھی موجود تھے ،آئی سی سی پی او نے مزیدکہا کہ افسرا ن و جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی افسر یا جوان اپنے آپ کو مشکل وقت میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا۔

Post a Comment

0 Comments