نظام عدل نیوز /پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہےترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا، تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام، انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے۔
سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں حقائق چھپانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کیاعدالتی حکم کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا اور پولیس انہیں لیکر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔
0 Comments