اسلام آباد ،پمزہسپتال کی کارپاکنگ میں مبینہ طور پر پرچی مافیا نے انت مچا دی،انتظامیہ خاموش

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،پمزہسپتال کی کارپاکنگ میں مبینہ طور پر پرچی مافیا نے انت مچا دی،انتظامیہ خاموش

اسلام آباد ،پمزہسپتال کی کارپاکنگ میں مبینہ طور پر پرچی مافیا نے انت مچا دی،انتظامیہ خاموش ،پہلے 200روپے کا چالان ادا کرو گئے پھر بچے کو ایمبرجسنی میں لیکر جاسکو گئے،سیکورٹی ، ایک روز قبل اچانک بیمار ہو جانے والے بچے کے والد کی رپورٹنگ سے گفتگو ،ضلعی انتظامیہ سمیت  ہسپتال انتظامیہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی شکل میں بھتہ مافیا کے خلاف کاروائی کرے ،متاثرہ شہری 

اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )اسلام آباد ،پمزہسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی یا مبینہ ملی بھگت کارپاکنگ پرچی مافیا نے انت مچا دی ہسپتال آنے والے شہریوں سے  غلط کار پارکنگ کے نام پر غیرقانونی طریقے سے پارکنگ میں کھڑے  پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار شہریوں کو لوٹنے میں مصروف متعدد بار لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی سر زد ہو چکے ہیں لیکن اسکے باوجود  ہسپتال انتظامیہ انکے خلاف کسی قسم کی کوئی   کاروائی نہیں کررہی ہے تفصیلات کے مطابق شفقت نامی شہری نے رپورٹنگ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک روز قبل اچانک چھوٹا بیٹا بیمار ہوا جسکو اپنی گاڑی میں فوری طور پر پمز ہسپتال لے کرگیا جسکو کو فوری طور پر ایمرجنسی میں پہنچانا وقت کی ضرورت تھی میں نے اپنی گاڑی پہلے سے وہاں کھڑی گاڑیوں  کے قریب کھڑی کی اور  جیسے ہی اپنے بیٹے کو گاڑی سے نکال کر ایمبرجنسی کی طرف لیکر جانا چاہا تو دو سیکورٹی اہلکار فوری پہنچ گئے اور مجھ سے غلط کارپارکنگ کے نام پر فرضی سی ایک  سلیپ پر 200روپے چالان دینے کو کہا پوچھنے پر انہوں نے بحث وتکرار شروع کردی میں نے چاہا کہ بچے کو ہسپتال کی ایمبرجسنی میں پہنچا کر پھر ان سے بات کی جائے لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایمبرجنسی کے اندر 200روپے چلان دئیے بغیر جانے سے روکے رکھا اور لڑائی جھگڑے پر اتر آئے جب میں نے کسی  متعلقہ ذمہ دار کو فون کرنے کا  کہا تو انہوں نے اس وقت مجھے اندر جانے کی اجازت دی متاثرہ شہری نےضلعی انتظامیہ سمیت  پمز ہسپتال کی  انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Post a Comment

0 Comments