ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز


اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز، 
ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰہ تبسم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے (115) مقامات پر انسپکشن کی، جس میں قیمتوں میں اضافے پر (13300) جرمانہ عائد کیا گیا، اور ایک دکان سیل کر دی گئی, تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کی گئی، اس کے علاؤہ (9) پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کلینکس اور شیشہ کیفیز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ،تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا ، خلاف ورزی کرنے پر چھے افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ، اور تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ (7) کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے,
مزید برآں غیر غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسیوں اور  غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشنز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، دو غیر غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا، اور دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،

Post a Comment

0 Comments