اسلام آباد ،سخت سے سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں ،ڈپٹی کمشنر
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین شاہ کاظمی)
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس نے شرکت کی منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس کو اجلاس میں ہدایات جاری کی کہ پیشہ ور بھکاریوں ، قیمتوں میں اضافے ، تجاوزات اور اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشنز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں
0 Comments