اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری،

نظام عدل نیوز /اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری،
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے18جرائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، 
ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف قانونی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مختلف قانونی کارروائیو ں میں18جرائم پیشہ عنا صر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے غیر قانو نی طور پر گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم شہا ب الزمان کو گرفتار کرلیا، تھانہ شالیمار پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹر ول فروخت کر نے پر دو ملزمان زوہیب اور قاسم خا ن کو گرفتار کرلیا، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تیس بور پستو ل بر آمد کرلیا، تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم جمیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تیس بو ر پستول برآمد کرلیا، تھا نہ سہا لہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم عدیل اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 250گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم فہد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 15لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم عبد اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 14لیٹر شراب برآمدکرلی، تھا نہ بنی گالہ پولیس نے ملزم فہد شاہ کو گرفتار کر کے دو بو تلیں شراب اور ایک عدد نا ئن ایم ایم پستو ل برآمد کرلیا، جبکہ غیر قانونی طورپر پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم جہا نزیب کو گرفتار کرلیا، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کرکے 30لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم حما د الر حمن کو گرفتار کرلیا، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی جو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں، شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار"15-پر اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments