اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں غیررجسٹرڈ اور سمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں غیررجسٹرڈ اور سمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

نظام عدل نیوز /اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں غیررجسٹرڈ اور سمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ
غیررجسٹر ڈ اور سمگل شدہ گاڑیوںکوقبضہ پولیس میں لے لیا جائے گا،شہری دوران سفر اپنی گاڑی کے کاغذات ہمراہ رکھیں،گاڑیوں پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت میںغیرر جسٹر ڈ اور سمگل شدہ گاڑیوںکیخلاف کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ غیرر جسٹر ڈ اور سمگل شدہ گاڑیوںکوقبضہ پولیس میں لے لیا جائے گا،شہری دوران سفر اپنی گاڑی کے کاغذات ہمراہ رکھیں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ شہری اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد رجسٹرڈ کروائیں اور گاڑیوں پرصرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کویقینی بنانے اور مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments