ہائیکورٹ کی طرف سے پراپرٹی کی فروخت پر عائد ٹیکس 7Eکو روک دیا گیا
نظام عدل نیوز پنجاب میں پراپرٹی کی فروخت پر عائد ٹیکس 7E کو لاہور ہائیکورٹ نے روک دیا ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے پیش نظر ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہےذرائع کے مطابق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی کی فروخت پر عائد ٹیکس 7E کو صرف پنجاب کی حدود تک ختم کیا گیا ہے جبکہ باقی صوبوں میں ٹیکس کی ادائیگی کی جائے گی پراپرٹی کی فروخت پر 7E کے تحت 1 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا تھا، فنانس بل میں پراپرٹی کی فروخت سے پہلے 7E ٹیکس ادا کرنا ضروری تھا فائلرز کو استثنیٰ ہونے کے باعث کمشنر سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوتا تھاایف بی آر کے مطابق ٹرانسفر اتھارٹی پراپرٹی کی فروخت اور خریداری کرنے والے کا ریکارڈ رکھے گی اور تمام ریکارڈ کمشنر، ایف بی آر کو ہفتہ وار فراہم کرے گی، ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے پر نظرثانی کیلئے انٹراکورٹ میں اپیل کی ہے، نان ریزڈینٹس کیلئے بھی پراپرٹی کی فروخت پر 7E کا اطلاق نہیں ہو گا
0 Comments