تھانہ گولڑہ پولیس نے گاڑی چوری کو واردات میں ملوث ایک عورت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تھانہ گولڑہ پولیس نے گاڑی چوری کو واردات میں ملوث ایک عورت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

 
اسلام آ باد(نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی ) کیپیٹل پولیس کاگاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کاروائیاں جاری،
تھانہ گولڑہ پولیس نے گاڑی چوری کو واردات میں ملوث ایک عورت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھوں روپے مالیت کی مسروقہ گاڑی برآمد ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں گاڑی و مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ گولڑہ پولیس نے تکنیکی اورانسانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ایک عورت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ہارون اور ملزمہ ردا کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضہ سے25لا کھ روپے سے زائد مالیت کی مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے،آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یا''پکار- ''15 پر اطلاع کریں۔

Post a Comment

0 Comments