اسلام آباد ،بجلی کے کنکشن کےلیے میٹروں کی بندش صارفین کا ذلیل خوار ہونا انکا مقدر بن گیا
بجلی کے کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹس فیس بینک میں جمع کرائے دو ماہ گزر چکے ہیں میٹر کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جارہی ہے ،صارفین ،دو ماہ سے سب ڈویثرن کو میٹر نہیں دئیے گئے سائلین اور سب ڈویثرن کے عملے کے درمیان تلخ کلامیاں اور لڑائی جھگڑے کے واقعات سامنے آرہے ہیں ،بجلی کے نئے کنکشن کے لیےمیٹروں کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو ہم چیف آئیسکو کے آفس کے باہر احتجاج کریں گے ،متاثرین
اسلام آباد (نظام عدل ،ظاہرحسین کاظمی )بجلی کے نئے کنکشن کے لیے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناڈیمانڈ نوٹس فیس بینک میں جمع کروائے دوماہ گزر گئےبجلی کے میٹروں کے واپڈا کے دفاتر میں ذلیل خوار ہورہے ہیں صارفین, تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سرکل میں بجلی کے نئے کنکشن کے لیے 20سب ڈویثرن سے تقریبا آٹھ ہزار کے قریب بجلی کے صارفین نے نئے بجلی کنکشن کےلیے درخواست درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں ڈیمانڈ نوٹس فیس سرکاری خزانے میں جمع ہونے کے باوجود واپڈا احکام کی طرف بجلی کے نئے کنکشن کے لیے میٹر فراہم نہیں کیے جارہے ہیں جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے روزنامہ قوی اخبار کی رپورٹنگ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے سائلین نے بتایا کہ دو ما گزر چکے ہیں ہم نے بجلی کے نئے کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹس فیسیں بینک میں جمع کرا رکھی ہیں لیکن اسکے باوجود بجلی کے میٹر نہیں دئیے جاریے ہیں ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنے متعلقہ سب ڈویثرن کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں لیکن ہماری دادرسی کرنے کو کوئی تیار ہی نہیں صارفین چیف آئیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر بجلی کے نئے کنکشن کے لیےمیٹروں کی فراہمی کو یقینی بنائیں اگر ہمیں بجلی کے میٹر فراہم نہ کیے گئے تو ہم چیف آئیسکو کے آفس کے باہر احتجاج کریں گے دوسری جانب واپڈا ذرائع کے مطابق پچھلے دو ماہ سے سب ڈویثرن کو میٹر نہیں دئیے جارہے ہیں جسکی وجہ سے بجلی کے صارفین کی سب ڈویثرن میں عملے کے ساتھ تلخ کلامیاں اور لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں یاد رہے کہ بجلی مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ یکم جولائی سے نئے بجلی کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹس فیس بھی دوگناہ کردی گئی ہے جسکی وجہ سے بھی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
0 Comments