پنڈی گھیب وگردونواح میں ناقص گھی اور مضر صحت کوکنگ آئل کی فروخت عروج پر
نظام عدل نیوز /پنڈیگھیب کی کچھ دوکانوں پر کم وزن ناقص گھی اور مضر صحت کوکنگ آئیل کی فروخت عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں عوام پیچیدہ امراض میں مبتلا ہونے لگے تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈیگھیب انتظامیہ کی ملی بھگت سے علاقہ بھر میں دو نمبر غیر معیاری اور مضر صحت گھی و کوکنگ آئیل دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے ان میں بعض گھی اور آئیل کے پیکٹ ایسے بھی ہیں جن پر وزن1ہزار گرام درج ہوتا ہے لیکن پیکٹ کے اندر گھی9سو گرام ہوتا ہے جبکہ مضر صحت کوکنگ آئیل دیدہ دلیری سے فروخت کیا جا رہا ہے واضح رہے کہ ہول سیل ڈیلر ایسا مضر صحت کم وز گھی اور کوکنگ آئیل زیادہ تر دور دراز کے دیہاتوں میں فروخت کرتے ہیں جہاں سادہ لوح عوام کو دولت کے ساتھ ساتھ صحت سے بھی محروم کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ کم وزن ناقص گھی اور مضر صحت کوکنگ آئیل فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے
0 Comments