راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، ایک روز قبل وارث خان کے علاقہ میں خاتون سے رابری اور تشدد کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، ایک روز قبل وارث خان کے علاقہ میں خاتون سے رابری اور تشدد کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

نظام عدل نیوز /راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، ایک روز قبل وارث خان کے علاقہ میں خاتون سے رابری اور تشدد کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار،واردات میں ملوث ڈاکؤوں کی رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ، 
فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، زخمی ڈاکو کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، جس کے قبضہ سے پسٹل اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد، پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکؤوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی،گرفتار ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں ایک روز قبل وارث خان کے علاقہ میں خاتون ٹیچر سے رابری اور تشدد کی واردات کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا ساتھی اسکا بھائی تھا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی و سرچنگ جاری، 
زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں، 
ملزم اور ساتھی کی گرفتاری پولیس کے لئے ایک چیلنج تھی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے خاتون ٹیچر سے واردات کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، 
فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرائض سر انجام دیتے ہوئے مطلوب ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول، ایس ڈی پی او/ایس ایچ او وارث خان اور ٹیم کو شاباش، فرار ڈاکو بھی بھی جلد گرفتار کرنے اور ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کی ہدایت،

Post a Comment

0 Comments