نظام عدل نیوز / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا مختصر فیصلہ جاری
ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ جاری کیا،کیس سے متعلق تفصیلی فیصلہ 30 صفحات پر مشتمل ہے، عدالت،کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء پیش نہ ہوئے، فیصلہ
وکلاء کی عدم پیشی پر کیس کے ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست کو خارج کیا جاتا ہے، فیصلہ
شکایت کنندہ ملزم کیخلاف مصدقہ شواہد پیش کرنے میں کامیاب رہا، فیصلہ،شواہد کی نظر میں ملزم کیخلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں، فیصلہ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سال 2018 سے 2020 کے دوران اثاثوں کی جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں، فیصلہ،چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں، فیصلہ،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے حاصل کیے گئے تحائف سے متعلق معلومات میں دھوکے بازی سے کام لیا، فیصلہ،کسی بھی شک کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی ثابت ہوچکی ہے، فیصلہ
ملزم کو الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کے تحت 3 سال قید، 1 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے، فیصلہ،ملزم آج عدالت میں پیش نہیں ہوا، فیصلہ،عملدرآمد کیلئے فیصلے کی کاپی اور سزا کے وارنٹس آئی جی اسلام آباد کو بھجوائے جائیں، فیصلہ
0 Comments