اولاد نا ہونے پر سسرالیوں نے بہو مار دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اولاد نا ہونے پر سسرالیوں نے بہو مار دی


اولاد نا ہونے پر سسرالیوں نے بہو مار دی 

نظام عدل نیوز مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود مدنی محلہ میں اولاد نا ہونے پر سسرالیوں نے لڑکی قتل کر ڈالی پولیس کی جانب سے ملزمان کو تحفظ دینے قتل کو خودکشی میں تبدیل کرنے کا شک لواحقین سراپہ احتجاج بن گئے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار لواحقین کے مطابق مقتولہ نگہت بی بی کی شادی خرم سے چار سال قبل ہوئے چار سالوں میں اولاد نا ہونے پر سسرالیوں سے جھگڑا رہتا تھا خاوند اور اس کی ماں دونوں تشدد کرتے تھے لواحقین کے مطابق خاوند خرم اور اس کی ماں نے نگہت کو قتل کیا لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تفتیشی افسر ملزمان سے مل گیا ہے جو کیس کو خراب کرکے خود کشی قرار دینے کی کوشش جاری ہے لواحقین کا کہنا ہے کہ تفتیشی پر عدم اعتماد ہے تفتیشی تبدیل کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے انصاف یقینی بنایا جائے لواحقین نے شدید احتجاج کیا ہے دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزم خاوند خرم کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کی ماں نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے

Post a Comment

0 Comments