ہم ارشد شریف شہید کے قاتلوں کی سراغ رسانی تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے ،سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ہم ارشد شریف شہید کے قاتلوں کی سراغ رسانی تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے ،سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار


نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
راولپنڈی، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے شہید ارشد شریف کے قاتلوں کو بے نقاب ہونے اور ان کی گرفتاری تک اپنی جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے شہیدارشد شریف کے اندوہناک سانحہ پر مجرمانہ خاموشی نے پاکستان بھر کے صحافیوں میں کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری جمیل مرزا نے کہا کہ جب تک ارشد شریف کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، پی ایف یو جے اور ملک بھر کی تمام تنظیمیں چین سے نہیں بیٹھیں گی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان میں کینیا ہائی کمیشن کو احتجاجی مراسلہ لکھے گی اور وزارت خارجہ سے بھی مطالبہ کرے گی وہ کینیا کی حکومت سے ارشد شریف کے قتل میں مبینہ طور پر گرفتار کینیا پولیس کے اہلکاروں کی بریت پر حکومتی سطح پر احتجاج کرے۔ پی ایف یو جے کے رہنما طارق عثمانی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی نے ہمارے تحقیقاتی اداروں اور انصاف کے اداروں پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے ایپنک کے چیئرمین صدیق انظر نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد پاکستان کا ہر صحافی اور میڈیا ورکرز اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے۔اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رضوان علی غلزئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ارشد شریف کے قاتلوں کا سراغ لگائے اور سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بازیاب کرائے اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر شکیل احمد نے کہا کہ ان کی تنظیم ارشد شریف شہید کے قاتلوں کی سراغ رسانی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور قاتلوں کی گرفتاری تک ہر سطح پر احتجاج جاری رہے گا انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں مدد دیں۔RIUJ کے جنرل سیکریٹری   ڈاکٹرفرقان راؤ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 10 ماہ گزرنے کے باوجود ارشد شریف شہیدکے قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ حکومت اور تحقیقاتی ادارے شہیدارشدشریف کے قاتلوں کا سراغ لگا کر ان کی فیملی اور پورے ملک کی صحافتی کمیونٹی کو انصاف فراہم کرے ممبر ایف ای سی پی ایف یو جے قیصر مرزا نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کیس کی کینیا میں پیروی کرے اور عدلیہ بھی اس کیس کو منتقی انجام تک پہنچائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے احتجاجی مظاہرے سے سول سوسائٹی کے نمائندہ سید مصطفین کاظمی ، پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار اور سینئر قانون دان ایڈووکیٹ عتیق الرحمن  فرحت فاطمہ کے علاوہ ارشد شریف شہید کی بیوہ جویریہ صدیق نے بھی خطاب کیا۔ جویریہ صدیق نے RIUJکے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں PFUJ اور RIUJ کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے کینیا مین شہید ارشد شریف کے انصاف کے حصول کے لئے میرا اور میری فیملی کا ساتھ دیا انہوں نے کہ وہ جلد ہی کینیا کی حکومت سے رابطہ کرکے دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ کریں گی اور اس سلسلے میں کینیا کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کریں گی۔


Post a Comment

0 Comments