اسلام آباد ،وفاقی پولیس کے کانسٹیبل محمد امجد کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرزمیں ادا کر دی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،وفاقی پولیس کے کانسٹیبل محمد امجد کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرزمیں ادا کر دی گئی

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے کا نسٹیبل محمد امجد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں آئی سی سی پی او ،سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،آئی سی سی پی او نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے کانسٹیبل محمد امجد دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں،سینئر پولیس افسران اوربڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،آئی سی سی پی او نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،مرحوم اسلام آباد کیپیٹل پولیس سکیورٹی ڈویژن ایوان صدر میں تعینات تھے اوراپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے،نماز جنازہ کے بعدمر حوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے ضلع فیصل آباد بھیج دیا گیا،آئی سی سی پی او نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، متو فی نے لو احقین میں بیوہ اوردو بیٹے چھوڑے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments