دنیا کا کوئی بھی مذہب بے گناہ نہتے آور معصوم انسانوں کی جانیں لینے کی اجازت نہیں دیتا، چیئرپرسن پاکستان کرسچن فورم آسیہ ناصر

Breaking News

6/recent/ticker-posts

دنیا کا کوئی بھی مذہب بے گناہ نہتے آور معصوم انسانوں کی جانیں لینے کی اجازت نہیں دیتا، چیئرپرسن پاکستان کرسچن فورم آسیہ ناصر

دنیا کا کوئی بھی مذہب بے گناہ نہتے آور معصوم انسانوں کی جانیں لینے کی اجازت نہیں دیتا، چیئرپرسن پاکستان کرسچن فورم آسیہ ناصر

آسلام آباد (نظام عدل نیوز ) دنیا کا کوئی بھی مذہب بے گناہ نہتے آور معصوم انسانوں کی جانیں لینے کی اجازت نہیں دیتا سانحہ باجوڑ پر پوری قوم غمزدہ ہے ملک دشمن عناصر سانحہ باجوڑ جیسے دہشت گردانہ واقعات کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں سابق رکن قومی اسمبلی جمعیت علماء اسلام چیئرپرسن پاکستان کرسچن فورم آسیہ ناصر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا  انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے نہ صرف خیبرپختونخواہ بلکہ پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں اپنے سیکورٹی اداروں پر پورا بھروسہ ہے جو ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کو کبھی ان کے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں کہا کہ وطن عزیز کا ہر شہری ان شرپسند وں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے ایسے بزدلانہ فعل سے پست ہونے والے نہیں کیونکہ ہمارے قائدین اس سے پہلے بھی دہشت گردوں کے حملوں کا جراتمندی سے سامنا کرچکے ہیں اسکے باوجود ملک وقوم کی خدمت کے لئے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ایسے واقعات ملک میں جموریت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے سانحہ باجوڑ کے واقعہ پر سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن سمیت ساری اعلیٰ قیادت اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں وطن عزیز کی تمام اقلیتں بالخصوص مسیحی برادری آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر ریورنڈ فادر سلویسٹر جوزف ، ریورنڈ پطرس سلامت، پاسٹر سیمسن سہیل ، پاسٹر نسیم  پروفیسر مہرداد اظہر علی عابدی اور ڈاکٹر اختر عباس نے بھی خطاب کیا۔۔#

Post a Comment

0 Comments