راولپنڈی نظام عدل نیوز /تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں نجی ہسپتال پر واردات کے دوران شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب، ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، مقتول کی شناخت احمد افسر کے نام سے ہوئی جبکہ 03 دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 03 ملزمان نجی ہسپتال میں واردات کے لیے داخل ہوئے جن کے فائر سے شہری جاں بحق ہوا،موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار
0 Comments