کیپیٹل پولیس کے شہید ہیڈکا نسٹیبل محمد راشدکی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس کے شہید ہیڈکا نسٹیبل محمد راشدکی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی

 
اسلام آباد نظام عدل نیوز /کیپیٹل پولیس کے شہید ہیڈکا نسٹیبل محمد راشدکی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میںآئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصرخاں،سینئرپولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی پرواہ نہ کرنے والے ہمارا فخر ہیں ، شہید کے بیٹے کو محکمہ پولیس میں نوکری دی جائے گی جبکہ انکا نام تمغہ شجاعت کیلئے بھی بھیجا جائے گا،آئی سی سی پی او
 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہیدہیڈ کانسٹیبل محمد راشد کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی ،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹراکبرناصرخاںسمیت سینئر پولیس افسران و ملازمین نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی،آئی سی سی پی او اور سینئر پولیس افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورپورے سرکاری اعزاز کے انکی میت کو ان کے آبائی علاقے روانہ کیا،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںنے لواحقین سے ملاقات کی پولیس فورس کی طرف سے اظہار افسوس کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی، شہید ہیڈ کانسٹیبل نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا شہید کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،17جنوری 2022کوتھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ میں ناکہ چمن روڈ جیلانیہ چوک پر اے ایس آئی ارشد محمود ہمرا ہ ہیڈ کانسٹیبل منور حسین ، ہیڈکانسٹیبل محمدراشد،کانسٹیبل روزامین ،کانسٹیبل اظہر سنیپ چیکنگ پر موجود تھے کہ بوقت تقریبا 9:30بجے رات دو نامعلوم موٹر سائیکل سواردہشت گردوں نے ناکہ پر آکر کلاشنکوف اور پستول سے حملہ کرتے ہوئے اندھا دھندپولیس ملازمان پرفائر کیے ،جس کے نتیجے میںہیڈ کانسٹیبل منورموقع پر شہید ہوگئے جبکہ ہیڈکانسٹیبل محمدراشد اور کانسٹیبل روز آمین شدید مضروب ہوئے، پولیس ملازمان کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے جبکہ کہ روز امین اورمحمد راشد دونوںزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ،شہید کا علاج معالجہ مسلسل جاری رہا ،لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوگئے،آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصرخاں نے مزید کہا کہ شہید کے بیٹے کو محکمہ پولیس میں نوکوی اور انکا نام تمغہ شجاعت کیلئے بھی بھیجا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم وردی پہنتے ہیں اور شہادت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیںایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے فرض کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں بن سکتیںپولیس فورس کا مورال بلند ہے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے ،قبل ازیںاسلام آباد پولیس کے 59پولیس افسران و جوان اپنی پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی کے دوران ملک وقوم اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے جام شہادت نوش کر چکے ہیں،پولیس کا ہر افسران و جوان ملک وقوم کی خاطر ہمہ وقت جان نثار کرنے کو تیار ہے ۔

Post a Comment

0 Comments