اسلام آباد ،12ویں میلاد مصطفی ریلی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ انعقاد پذیر ہوگئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،12ویں میلاد مصطفی ریلی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ انعقاد پذیر ہوگئی

اسلام آباد ،12ویں میلاد مصطفی ریلی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ انعقاد پذیر ہوگئی 


اسلام آباد ( سیدظاہر حسین کاظمی )جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ میلاد مصطفی ریلی انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش جذبے کے ساتھ انعقاد پذیر ہوگئی میلادمصطفی ریلی کا آغاز  ہرسال کی طرح اس سال بھی روات سے ہوا نکالی جانے والی  میلاد مصطفی ریلی کی قیادت صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نےکی ریلی میں  جماعت اہلسنت اسلام آباد کے قائدین سمیت علماء ومشائخ کے علاوہ دیگر جہگوں  سے کارکنان اہلسنت نےکثیرتعداد میں شرکت کرتےہوئے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا  اس موقع پر ضلعی انتظامیہ و اسلام آباد پولیس کی طرف سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے انعقاد پذیر ہونے والی میلاد مصطفی ریلی میں پیر سیداقبال حسین شاہ گیلانی ,پیر محمدگلزار نقشبندی ، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، علامہ احمد حسن ہاشمی، علامہ ریاضت حسین نقشبندی ,علامہ شبیر احمد ضیائی، علامہ خالد ضیائی، علامہ پیر سید امتیاز حسین شاہ بخاری، علامہ قاضی ذوق محمود، سید عادل حسین شاہ گیلانی، علامہ حسین علی نقشبندی، علامہ تنویر قادری، علامہ اعجاز الحق حقانی ,قاری ماجد حنیف شائخ کے علاوہ  تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات  جن میں چوہدری محمد حنیف ,چوہدری مسعود  ,چوہدری ندیم ,چوہدری محمد اشرف، راجہ عبد الحسیب، چوہدری ضیافت حسین، راجہ محمد عرفان،
مرزا مغیث، سید شبیر حسین شاہ بخاری جاوید بھٹی اور چوہدری محمد گل فرازبھی شامل ہیں نے شرکت کی ریلی کے راستوں پر ریلی کے شرکاء کاعقیدت بھرا استقبال کیا گیااس موقع پر ریلی کی اختتامی تقریب میں سید شبیر حسین شاہ گیلانی ریلیف کے شرکا،سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر منظم طریقےسے اللہ ،قرآن ,رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت صحابہ اکرم اہلبیت اطہار کی گستاخی کرنے والوں کسی صورت  برداشت اور معاف نہیں کیا جاسکتاانہوں نے مذید کہا کہ ہماری نوجوان نسل موبائل کے غلط استعمال کے دلدل میں بری طرح پھنس چکی ہے موبائل کے غلط استعمال ہماری نوجوان نسلوں پر منفی اثرات مرتب کررہا ہے جسکو روکنے کے لیے ہم سب نے مل کر حکمت اپنانی ہوگی.......

Post a Comment

0 Comments