نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کا 25واں اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کا 25واں اجلاس

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کا 25واں اجلاس

نظام عدل نیوز  کابینہ نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں سیشن برائے 2023-24 کیلئے داخلہ پالیسی کے لئے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ,کابینہ کا سموگ سے نمٹنے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری,وزیر اعلی محسن نقوی کی سموگ سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کا حکم ,صحافیوں کیلئے بڑا اقدام، صحافیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے سے انڈومنٹ فنڈ  کے اجراء کی منظوری ;وزیر اعلی محسن نقوی کی سیکرٹریز کو  بدھ کو فیلڈ وزٹ کی ہدایت,لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے پراجیکٹ اور ملتان رنگ روڈ پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی گئی,وزیر اعلی محسن نقوی کی جنوبی پنجاب کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت 
لاہور، راولپنڈی، بہاولپور اور ملتان کے ہائیکورٹ کے احاطے میں قائم ڈسپینسریوں کو فنکشنل اور آپریشنل کرنے کی ذمہ داری ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے کا فیصلہ,ملتان میں وائلنس اگینسٹ وویمن سینٹر کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری,سکول اپناؤ پروگرام (School Adoption Programme) کے تحت پنجاب ایجوکیشن لینڈ سکیپ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کافیصلہ,ایل ڈی اے کمیشن کیلئے چیئرمین اور ممبر کی تقرری کی منظوری ,حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کا انتظام محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کو منتقل کرنے کی منظوری,آئل پائپ لائنز سسٹم کے قومی نیٹ ورک کی حفاظت اورسکیورٹی کے لئے صوبائی پالیسی کی منظوری
قائداعظم پولیس میڈل اورپریزیڈنٹ پولیس میڈل کے لئے شخصیات کے ناموں کی منظوری,پنجاب مینٹل ہیلتھ (ترمیمی) ایکٹ 2014 کے تحت پنجاب مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

Post a Comment

0 Comments