راولپنڈی ،بچوں کو بلیک میل کر کے ان کی فحش ویڈیو بنا کر ان سے چوری ڈکیتی اور منشیات فروخت کروانے میں ملوث بڑا گینگ ٹیکسلا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا پولیس نے جیسے ہی گینگ کو پکڑا تھانے میں سفارشوں کی لائنیں لگ گئیں جس میں بڑے سیاسی اور سفید پوش لوگ شامل ہیں یہ گینگ ٹیکسلا تھانہ کے ارد گرد ایچ ائی ٹی خرم پراچہ ٹیکسلا اور دیگر علاقوں میں معصوم بچوں کو مختلف حربوں سے بلیک میل کر کے ان کے گھروں سے قیمتی سامان منگوانا جس میں نقدی زیور اس کے بعد یہ گینگ ان سے مختلف اوقات میں چوریاں ڈکیتیاں کروانے کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں سے منشیات بھی فروخت کرواتا ہے ٹیکسلا پولیس نے اس گینگ کے چند ارکان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے پورے گینگ کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف جگہ پر چھاپے جاری ہیں جبکہ موٹی سفارشیں گرفتاری میں حائل ہو رہی ہے اس مکرو دھندے میں کئی سفید پوش لوگ شامل ہیں جس میں بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ مقامی علاقہ کی سفید پوش شخصیات بھی شامل ہیں جیسے ہی اس گینگ کے چند ارکان کو گرفتار کیا گیا مقامی بڑی شخصیات کے فون تھانہ میں انویسٹیگیشن افیسر اور ایس ایچ او کو ا رہے ہیں اور مکروہ دھندا کرنے والوں کو بچانے کی پوری پوری کوشش کی جا رہی ہے
0 Comments