ہوٹلز اور ریستوران میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر کے استعمال کے خلاف شہری نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ پیٹیشن دائر کردی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ہوٹلز اور ریستوران میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر کے استعمال کے خلاف شہری نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ پیٹیشن دائر کردی

ہوٹلز اور ریستوران میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر کے استعمال کے خلاف شہری نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ پیٹیشن دائر کردی 

راولپنڈی (نظام عدل نیوز) راولپنڈی ہوٹلز اور ریستوران میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر کے استعمال کے خلاف شہری نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ پیٹیشن دائر کر دی جسے جسٹس جواد نے منظور کر کے متعلقہ اداروں کو نوٹسز ارسال کرتے ہوئے ان سے فوری طور پرجواب طلب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کے شہری خرم شہزاد نے اپنے وکیل سینیئر قانون دان ملک عمران صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ پیٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ 25 جولائی کو بحریہ ٹاؤن فیز سیون فوڈ سٹریٹ کی بیسمنٹ میں واقع دو ہوٹلز ایشین واک اور بیت العرب مندی میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکہ کے نتیجہ میں تین قیمتی جانوں کا ضیاء جبکہ بیشتر افراد زخمی ہوئے تھے تاہم گیس سلنڈر دھماکے کے باعث قرب وجوار کی بلڈنگز کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہوٹلز مالکان نے غیر قانونی طور پر بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے اپنے کچن اور سروسز ایریا میں گیس سلنڈر رکھے ہوئے جو کسی بھی جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد نے رٹ پیٹیشن کو منظور کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سی پی او ،بحریہ ٹاؤن انتظامیہ اور اوگرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فوری طور پر ان سے جواب طلب کر لیا ہے

Post a Comment

0 Comments