اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )سی ڈی اے کی ( ہوم میڈ)جعلی فائلوں کی تیاری کیس ، سی ڈی اے کے چار افسران ایف آئی اے نےگرفتار کرلیے چاروں افسران کی گرفتاری عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نےگرفتارکیے گرفتار ہونے والوں میں عنائت اللہ ، اے ڈی آفتاب جعفرانی سمیت مختار احمد اور محمد شیراز بھی شامل ہیں جبکہ سی ڈی اے کے مزید دو پٹواری وقار خان ، فخر عباس کی ضمانت بھی عدم پیروی پر خارج ہو چکی ہےان افسران کو سیکٹر ڈی تیرہ /تھری کی جعلی فائلز تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہےذرائع کے مطابق جعلی فائلز منظور کرانے میں ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان خان اور دیگر افسران سمیت پرائیویٹ افراد جنھوں نے جعلی فائلوں میں اپنا مفادات حاصل کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہےانکے ناموں کا بھی تعین کیا جارہا ہے جنکو بھی مذکورہ کیس میں شامل تفتش کیا جائے گا دوسری جانب ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل آج ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے گی
0 Comments