بااثرشخصیات نےاپنے عزیز اکارب کو پٹواری شفیق الحق کےساتھ بطور منشی بیٹھا رکھا ہے جو ہمارے کام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ,متاثرہ شہری
پٹواری مجھ سے میری زمین کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے 1لاکھ 80ہزار سے ذائد رشوت وصول کرچکا ہے عرصہ چار سال سے موضع ریاڑی میں تعینات پٹواری کو تبدیل کیا جائے ,زاہد
راولپنڈی (سید ظاہر حسین کاظمی )عرصہ چار سال سےتحصیل کوٹلی ستیاں میں سیاسی اثرورسوخ پر ایک ہی پٹوارسرکل میں تعینات پٹواری سادہ لوح سائلین کے لیے سردرد بن گیا پٹواری شفیق الحق کے خلاف خبر شائع ہونے کے بعد درجنوں متاثرین کاروزنامہ قوی اخبار کی رپورٹنگ سے رابطہ چار سال قبل پٹواری نےمجھ سے میری موضع ریاڑی میں زمین کامکمل ریکارڈ دینے کے لیے 1لاکھ 80ہزار روپے رشوت لی چار سال گزرنے کے باوجود میں آج بھی در در کی ٹھوکریں کھا رہاہوں متاثرہ شہری
تفصیلات کے مطابق راجہ زاہد نامی سکنہ ریاڑی نےگزشتہ روز رپورٹنگ ٹیم سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ پٹواری شفیق الحق جو عرصہ چارسال سے سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر ایک ہی موضع ریاڑی میں تعینات ہے نےمجھ سے میری زمین کا ریکارڈ فراہم کے لیے 1لاکھ 80ہزارسے زائد رشوت وصول کرچکاہے لیکن تاحال مختلف ہیلے بہانے کرکے مجھے میری زمین کا مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کررہاہے بلکہ مذید رقم کا مطالبہ کررہا ہے متاثرہ شہری نےبتایا کہ پٹواری شفیق الحق جسکے پاس ریاڑی موضع کے علاوہ متعدد مواضعات کا چارج بھی ہے سیاسی اور بااثر پراپرٹی مافیا کی مبینہ ملی بھگت سے ہماری وراثتی مشترکہ مالکیتی اراضی تعدادی 273کنال کے ریکارڈ میں خوساختہ ردوبدل کرکےہمیں ہمارے حق سے محروم کرنا چاہا رہا ہے متاثرہ شہری سے انکشاف ہوا ہے کہ پٹواری شفیق الحق نےراولپنڈی اور اسلام آباد کے پوش ایریا میں غیرقانونی دفتر قائم کررکھے ہیں جہاں پر ریکارڈ بھی موجود ہےاور بااثر شخصیات کے رات گئے کام کررہا ہے جبکہ غیرقانونی طور پر اپنے ساتھ رکھے پرائیویٹ منشیوں کو سرکاری زمین کا ریکارڈ دے رکھاہے اور غیر متعلقہ افراد کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ریکارڈ کی نقول فراہم کررہا ہے جسکی بدولت شہریوں کے حقوق متاثر ہونےکا خدشہ ہے راجہ زاہد نےمذید بتایا کہ پٹواری ہمیں ہمارے وراثتی حق سے محروم کرنےاور بااثر افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہ ہی ہمیں ہماری زمین کا ریکارڈ فراہم کررہا ہے اور نہ ہماری زمین کے ریکارڈ کو کمپوٹر رائز کرنا چاہا رہا ہے تاکہ دادا اور ابو کی وراثت سے ہمیں ہماراحق مل سکے متاثرہ شہری نے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ سے اپیل کی ہے کہ عرصہ چار سے ایک ہی موضع میں سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر تعینات رہنے والے پٹواری کو پٹوارسرکل ریاڑی سے تبدیل کیا جائے تاکہ ایک عام سائل کی دادرسی ممکن ہوسکے ایک طرف شفیق الحق پٹواری نے ایک اخبار میں بیان دیتے ہوئے خود ہی کہا کہ میں کام اچھے طریقے سے کررہاہوں اوراسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کو مجھ پر اعتماد ہے دوسری جانب پٹواری کے ہاتھوں ستائے ہوئے درجنوں سادہ لوح شہریوں کا رپورٹنگ ٹیم سے رابطہ کرکے اسکی کارستانیوں کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرتے ہوئے افسران بالا تک پہنچانے کی اپیل کسی لحمہ فکریہ سے کم نہیں جب پٹواری شفیق الحق سےانکا موقف جاننےکے لیے رابطہ کیا گیا جو ممکن نہیں ہوسکا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ ہذا ہرممکن شائع کرے گا
0 Comments