راولپنڈی ڈویژن میں چینی کی زخیرہ اندوزی کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ڈویژن میں چینی کی زخیرہ اندوزی کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی گئی

راولپنڈی ڈویژن میں چینی کی زخیرہ اندوزی کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی گئی


نظام عدل نیوز /راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے شوگر اور چاول کی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ نے کئی گوداموں میں ریڈ کرکے غیرقانونی طور پر چینی اور چاول زخیرہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے گوداموں کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ ساتھ چینی اور چاول کی بڑی تعداد قبضے میں لے لی۔ اے سی سٹی کی جانب سے راولپنڈی کے دو گوداموں پر ریڈ کرکے اُنہیں سیل کردیا گیا اور ہزاروں من زخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی چکوال اور تلہ گنگ میں بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کا آغازکی گیا اور بڑی تعداد میں زخیرہ کی گئی چینی برآمد کی گئی عبدالوحید نامی شخص کے گودام حق ٹریڈرز تلہ گنگ روڈ چکوال پر ریڈ کیا گیا اور 174,550 کلو چینی برآمد کی گئی رحمال علی کے گودام بنجرا تلہ گنگ میں ضلعی انتظامیہ نے ریڈ کرکے 50,000 کلو زخیرہ کی گئی چینی برآمد کی اسی طرح صادق آباد لاوہ تلہ گنگ گودام سے 25,000 کلو اور عرفان گودام پجنند تلہ گنگ سے 15,000 کلو زخیرہ شدہ چینی برآمد کی گئی شوگر مافیا کیخلاف راولپنڈی ڈویژن کی انتظامیہ کی کاروائی سے اہلِ علاقہ بہت خوش ہیں۔

Post a Comment

0 Comments