راولپنڈی ,پٹواری عرصہ چار سے سیاسی جماعت کے کارکن کی حثیت سے کام کررہا ہے ,متاثرہ شہری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ,پٹواری عرصہ چار سے سیاسی جماعت کے کارکن کی حثیت سے کام کررہا ہے ,متاثرہ شہری

راولپنڈی ,پٹواری عرصہ چار سے سیاسی جماعت کے کارکن کی حثیت سے کام کررہا  ہے ,متاثرہ شہری 

 موضع ریاڑی میں تعینات پٹواری کو جب تک تبدیل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہماری زمین کا سرکاری ریکارڈ عدم تحفظ کا شکار رہے گا ,زاہد 
پٹواری کی رشوت ستانی اورسیاسی شخصیات کی پیروکاری کے خلاف ڈپٹی کمشنر سمیت انٹی کرپشن راولپنڈی سے رجوع کررہے ہیں ,متاثرین ریاڑی 
پٹواری شفیق الحق   تکنینکی طور پر ریکارڈ میں خودساختہ ردوبدل کرکے بااثر افراد کو نوازنے اور ہمیں ہمارے جدی حقوق سے محروم کرنے کےدرپے ہے،متاثرین 
راولپنڈی(نظام عدل نیوز) تحصیل کوٹلی میں عرصہ چار سے سیاسی اثرورسوخ پر  موضع اریاڑی میں تعینات پٹواری کی رشوت ستانی اورسیاسی شخصیات کی پیروکاری کے خلاف متاثرین نے ڈپٹی کمشنر سمیت انٹی کرپشن راولپنڈی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے پٹواری کو عرصہ چار سال پہلے تحریک انصاف کی حکومت میں سیاسی ایما پر تعینات کرایا گیا تھا مقامی لوگوں کے مطابق شفیق الحق پٹواری کو عرصہ چار سے سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اور سیاسی بنیاد پر لوگوں کے کام تشکیل دے رہاہے شفیق الحق پٹواری کا نشانہ بننےوالےموضع ریاڑی کے رہائشی زاہد نامی نےبتایا ہے کہ پٹواری شفیق الحق کو عرصہ چار سال سے سیاسی اشیر آباد حاصل ہے تحصیل سے باہر راولپنڈی اور اسلام آباد کے پوش ایریا میں غیرقانونی دفاتر قائم کررکھے ہیں اور سرکاری اراضی ریکارڈ پرائیویٹ منشیوں کے حوالے کرتے ہوئے مذکورہ دفاتر میں منتقل کررکھا ہے جسکی وجہ سے ایک عام آدمی کی پٹواری تک رسائی اور پھر اپنی زمین کاریکارڈ حاصل کرنا مشکل ہو چکاہے متاثرہ شہری نےگفتگو کرتے ہوئے کہا عرصہ چار سے موضع ریاڑی میں کا پٹواری سرکاری ملازم نہیں بلکہ کسی سیاسی جماعت کے رکن کی حثیت سے کام کررہاہے اگر چیف کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی کی طرف سے سیاسی پٹواری کو فوری طور پر تبدیل نہ کیا گیا تو ہمارےمذید حقوق متاثر ہوسکتے ہیں متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ پٹواری نےمجھ سے میری زمین کا کمپوٹر رائز ریکارڈ  فرد  کی شکل میں دینے کے لیے ذاتی طور پر مجھ سے 1لاکھ 80ہزار سے زائد رقم بطور رشوت وصول کرچکا ہے لیکن ابھی تک میری زمین کا ریکارڈ کمپوٹر رائز نہیں کیا گیا بلکہ  تکنینکی طور پر ریکارڈ میں خودساختہ ردوبدل کرکے بااثر افراد کو نوازنے اور ہمیں ہمارے جدی حقوق سے محروم کرنے کےدرپے ہے اپنا حق حاصل کرنے کےلیے اور حقوق کو محفوظ بنانےکے لیے پٹواری کے خلاف انٹی کرپشن سمیت چیف کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے انصاف حاصل کے لیے ہر پلیٹ فارم جاوں گا لیکن ضرورت اس امر کی ہے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے اعلی افسران عرصہ چار سال سے ایک ہی موضع میں سیاسی بنیاد پر تعینات رہنے والے پٹواری کو تبدیل کریں تاکہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ ممکن ہوسکے

Post a Comment

0 Comments