نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت چین روانگی سے قبل سموگ کے تدارک کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس
پنجاب بھر میں اہم شاہراہوں کوڈسٹ فری کرنے کا فیصلہ,سموگ سے بچاؤ کے لئے سڑکوں کو واش کیا جائے گا ,ایل ڈبلیو ایم سی کو لاہور کی سڑکیں ڈسٹ فری کرنے کا ٹاسک,تمام ڈپٹی کمشنرز کو غیر معیاری فیول بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
بار باراینٹی سموگ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کو 2ماہ کے لئے سیل کیا جائے گا,چاول اور دیگر فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے کے لئے کاشتکاروں سے پیشگی بیان حلفی لیا جائے گا
انڈسٹریز کو ماحول دوست بنانے کے لئے ورلڈ بنک کے اشتراک سے مالی معاونت فراہم کی جائے گی
وزیراعلی محسن نقوی کا سموگ پری وینشن اینڈ کنٹرول رولز 2023 پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
صوبہ بھر میں سموگ کو کم از کم سطح پر لانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں سے جامع پلان طلب اور دیگر متعلقہ ادارے, ٹرانسپورٹ فٹنس سرٹیفیکٹ کا اجراء یقینی بنائیں۔وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت اجلاس میں ماحولیاتی ماہرین نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ,موٹر سائیکل رکشہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمدپرنسپل کالج آف ارتھ انوائرمینٹل سائنسز پنجاب یونیورسٹی,سموگ کے خاتمے کے لئے لانگ ٹرم پالیسی ضروری ہے، بھٹوں کو کوئلے کی بجائے ایگری کلچر ویسٹ پر منتقل کیا جائے۔پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید,صنعتی فضلے کو تلف کرنے کے لئے انڈسٹریز کو مراعات دی جائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر فائزہ شریف،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی,سموگ کو ڈینگی اور دیگر بیماریوں کی طرح پبلک ہیلتھ کرائسز قرار دیا جائے۔زارا سلمان چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈویلپمنٹ پالیسی ریسرچ ,لاہور میں موٹر سائیکل رکشے کی بجائے الیکٹرک تھری ویلر کو فروغ دیا جائے۔ڈاکٹر شاہانہ خورشید ایسوسی ایٹ پروفیسر لمز, سموگ کو قلیل المدتی اقدامات سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔شعیب شفیق جی ایم سپارکو,بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے سموگ میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔ڈاکٹر شاہد عباس ڈائریکٹر میٹرالوجسٹ لاہور
ہوا کی کم رفتار، نمی اور پلوشن کے ساتھ مل کر سموگ کو جنم دیتی ہے۔بریفنگ,لاہور میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے63فیصد سموگ کی وجہ ہیں۔بریفنگ,موٹر کار اور جیپ وغیرہ کی وجہ سے 11فیصد سموگ ہوتی ہے۔بریفنگ,لاہور میں گزشتہ دہائی میں موٹر سائیکل اور رکشے کی فروخت میں 460فیصد اضافہ ہوا۔بریفنگ,شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں فصلوں کی باقیات،جلانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔بریفنگ,شمالی لاہور میں لوڈر رکشے کی آمدورفت پر پابندی سے سموگ میں کمی ممکن ہے۔بریفنگ,سموگ کے تدارک کے لئے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹری کی عمارت ڈی سیل نہیں ہو گی۔بریفنگ,صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، بلال افضل، جاوید اکرم، چیف سیکرٹری،آئی جی، سیکرٹریز،چیئرمین پی آئی ٹی پی اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت,کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز،نسٹ انسٹیٹیوٹ آف انوائرمنٹ سائنس کے سربراہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت
0 Comments