وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی
اسلام آباد نظام عدل نیوز/وفاقی کابینہ سے 103 ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی سفارش پر ویزا پالیسی میں ترامیم تیار کی گئیں ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 6 ماہ کیلئے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گاپاکستانی مشن 5 سال کیلئے بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گےایک سال کیلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گاایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا5 سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10 دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی2 سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی
0 Comments