متعدد سرکاری ادارے لیسکو کے اربوں کے نادہندہ نکلے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

متعدد سرکاری ادارے لیسکو کے اربوں کے نادہندہ نکلے

متعدد سرکاری ادارے لیسکو کے اربوں کے نادہندہ نکلے

نظام عدل نیوز لاہور  الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی ترجمان لیسکو کے مطابق واسا 7 ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار 169 روپے کا نادہندہ ہے جبکہ ٹاؤن میونسپل اتھارٹی 3 ارب 63 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار 581 روپے کی نادہندہ ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت لیسکو کا 42 کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار 903 روپے کا نادہندہ ہے جبکہ محکمہ پولیس کے ذمے 43 کروڑ 94 لاکھ 87 ہزار 631 روپے واجب الادا ہیں لیسکو ترجمان نے بتایا ہے کہ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمے 50 کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار 120 روپے واجب الادا ہیں جبکہ لاہور کی ضلعی حکومت 49 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار 968 روپے کی نادہندہ ہے۔ پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ نے لیسکو کے 59 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 127 روپے دینے ہیں جبکہ محکمہ ریلوے 53 کروڑ 29 لاکھ 82 ہزار 792 روپے کا نادہندہ ہے لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ قصور کی ضلعی حکومت کے ذمے 34 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 974 روپے ہیں جبکہ ایل ڈی اے 32 کروڑ 42 لاکھ 43 ہزار 293 روپے، سروسز ہسپتال 16 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 636 روپے اور یونیورسٹی آف پنجاب 16 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 5 روپے کی نادہندہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments