وفاقی پولیس کے افسران کی آپس میں اختیارات کی جنگ نےجنم لے لیا
اسلام آباد (سیدظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس کے افسران میں اختیارات کی سرد جنگ شدت اختیار کر چکی ہے ڈی آئی جی آپریشنز کے اختیارات ختم کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کی طرف سے تمام ڈی آئی جیز اور ایس پیز کو مراسلہ جاری کر دیاگیا ہے جاری مراسلہ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ایک سپروائزری عہدہ ہے آئندہ ایس ایچ اوز کی تعیناتی ڈی پی او ( ایس ایس پی آپریشنز ) خود کرے گا جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایک ضلع ہے اور اسلام آباد آئی جی کے کردار کی وضاحت پولیس آرڈر، 2002 میں پہلے کی جاچکی ہے
پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 10، 11 اور 27 کے مطابق پولیس کا انتظام اسلام آباد آئی جی کے پاس ہوتا ہےآئی جی اسلام آباد خود مختلف عہدوں پر تعیناتیاں افسران کی کارکردگی پر خودکرےگا ایس ایچ او اور افسر کی تعیناتی اس کا اپنے سینئرز اور عوام کے ساتھ برتاؤ شامل ہےجاری مراسلے کےمطابق تحقیقات / یونٹس / ٹیمیں، جہاں قابل اطلاق ہوں کسی اختلاف کی صورت میں آئی جی کی ہدایات پر عمل کریں گی اور یہ جاری ہونے والا اسٹینڈنگ آرڈر تمام دیگر احکامات/ایس او پی/پالیسیوں کو منسوخ کرتا ہےدوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز متعدد بار میٹنگز میں شہر کے بڑھتے ہوئے کرائم کی نشاندہی کرچکے ہیں یاد رہے کہ آئی جی اکبر ناصر خان کے چھٹی پر برطانیہ جانے کے دوران ڈی آئی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے مختلف تھانوں کے چار ایس ایچ اوز کو تبدیل کیا تھا جس پر آئی جی نے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا تھا دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کی طرف سے ایس ایس پی آپریشنز کو ترقی کیلئے کورس پر جانے سے بھی روک دیا گیاہے
0 Comments