‏اسلام آبادنیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے عدالتی احکامات کی روشنی میں مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث AAA Associates کے CEO فواد شیخ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

‏اسلام آبادنیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے عدالتی احکامات کی روشنی میں مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث AAA Associates کے CEO فواد شیخ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے


نظام عدل نیوز‏اسلام آبادنیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے عدالتی احکامات کی روشنی میں مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث AAA Associates کے CEO فواد شیخ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے
‏نادرا کی اس کارووائی  بعد فواد شیخ کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمند ہوگئے ہیں اور وہ ‏بیرون ملک سفر بھی نہیں کر پائیں گے۔ 
‏دوسری جانب ڈھیری حسن آباد کے ایک رہائشی کے ساتھ فواد شیخ کی جانب سے کیا گیا سات کروڑ روپے کا فراڈ بھی منظر عام پر آگیا۔ زرائع مطابق شیخ فواد کے والد بشیر شیخ کے دوست کے بیٹے نے AAA Associates میں سات کروڑ کی انویسٹمنٹ کی جس کو بعد میں فواد ‏نے ماہانہ رینٹ نہ دیا جس پر انویسٹر نے فواد سے اپنی رقم واپس طلب کی۔ رقم ادا کرنے کے بجائے فواد شیخ نے انویسٹر کو سات کروڑ مالیت کے چیک دیے جو کہ بعد ازاں اکاؤنٹ میں ناکافی رقم ہونے باعث باؤنس ہوگئے۔ زرائع کا دعویٰ ہے کہ متائثرہ انویسٹر جلد ہی تھانہ سول لائنز میں AAA Associates ‏کے سی ای او خلاف مقدمہ درج کروانے لیے درخواست دیں گے‏مزید برآں فواد شیخ نے AAA Associates سے نکالے گئے ملازمین و دیگر کمیشن ایجنٹس کے موبائل نمبرز بھی بلاک کرنا شروع کر دیے کہ متائثرین نے ان سے اپنی تنخواہیں/ڈیلز کا کمیشن مانگنا شروع کردیا تھا۔ ‏واضع رہے کہ پی سی اوکٹا (PC OCTA) بحریہ ٹاؤن فیز 8 نامی سواں بُرد ٹائی ٹینک کے کیپٹن/AAA Associates کے سی ای او شیخ فواد کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا تھا جب کراچی پولیس (تھانہ گڈاب سٹی) نے شیخ فواد خلاف 50 لاکھ روپے کے لین دین پر مقدمہ درج کر لیا تھا بلکہ عدالت نے ‏نہ صرف شیخ فواد کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا بلکہ پولیس کو ملزم کو ہر حال میں گرفتار کر کے مورخہ 16 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ 
‏شیخ فواد کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکا ہے‏عدالت نے چئیرمین نادرا کو اشتہاری ملزم شیخ فواد کا ‏قومی شناختی کارڈ بلاک کر کے سات دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی تھی ‏مزید برآں ایک شہری نے شیخ فواد خلاف پچاس لاکھ روپے کے لین دین پر دھوکہ دہی سے کام لینے پر راولپنڈی کے تھانہ روات میں بھی مقدمہ کے اندراج لیے درخواست دائر کر دی گئی ‏پولیس نے ملزم فواد شیخ خلاف تحقیقات کا آغاز کر ‏دیا ہے‏زرائع مطابق کراچی پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری لیے راولپنڈی میں بڑا آپریشن کرنے کی تیاری مکمل کر لی ‏دوسری جانب شیخ فواد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے لیے مبینہ طور پر روپوش ہوچکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments