نواز شریف کے پاکستان آنے سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گاحنیف عباسی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

نواز شریف کے پاکستان آنے سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گاحنیف عباسی

نواز شریف کے پاکستان آنے سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گاحنیف عباسی 


راولپنڈی (     نظام عدل نیوز     )   مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ  کی جانب سے حلقہ پی پی 18 میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ سے مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد حنیف عباسی، سابق ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے طاہرہ اورنگزیب،ڈویژنل صدر ملک ابرار، بیرسٹر دانیال چوہدری۔ سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان،۔ پیرزادہ راحت قدوسی، جاوید انور مغل، چوہدری انعام ظفر، حاجی پرویز خان، ضیاء اللہ شاہ، شیخ ارسلان حفیظ شمع فردوس، زیب النساء اعوان سمیت دیگر رہنماؤ ں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاکستان آمد کے سلسلے میں ن لیگ راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئی ہے اور ہر یونین کونسل اور حلقہ میں جلسوں کا آغاز کر دیا ہے۔۔گزشتہ روز سابق ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ کے پبلک سیکرٹریٹ اور شکریا ل کے علاقے میں بھی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن کا 21 اکتوبر کو تاریخی استقبال کرینگے۔ ن لیگ کے تمام کارکنان اور عہدیداران نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ میاں نواز شریف ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نواز شریف کے پاکستان آنے سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ راولپنڈی سے بہت بڑا قافلہ قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور جائے گا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم  صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے راولپنڈی میں پانی کا دیرنیہ مسلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ راولپنڈی کے علاقہ چکلالہ، فضل ٹاون، فیصل کالونی، شکریال، گنگال میں پانی کی فراہمی کے سلسے میں کام شروع ہو گیا ہے اور آئندہ آنے والے چند دنوں میں ان علاقوں میں پانی کی سپلائی شروع ہو جائے گی۔ مسلم لیگ ن صرف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ راولپنڈی میں جتنے میگا پراجیکٹس دیئے گئے وہ مسلم لیگ ن کے دور میں دیئے گئے راولپنڈی شہر ایک جدید شہر بنتا جا رہا ہے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ کارکنان ہی مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں۔ راولپنڈی سے مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر اپنی سیٹیں واپس لیں گے۔ گزشتہ الیکشن میں ہمارے امیدواروں کو سازش کے تحت ہرایا گیا۔ کارکنان اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں ایک تاریخی استقبال ہو گا جس کے بعد بیرون ملک سے سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی اور ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ جلسہ سے بیرسٹر دانیال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جن حالات میں حکومت سنبھالی تھی ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور میاں نواز شریف کے پاکستان آنے سے ایک مرتبہ پھر پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہوگا۔ دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہی عوام کو ریلیف دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماضی میں صرف ن لیگ نے ہی پاکستان کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے سے ملک کی خدمت کرنی ہے۔ جلسہ سے سابق میئر سردار نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ہمیشہ ن لیگ کا گڑھ رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں راولپنڈی میں ن لیگ تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ ن لیگ کے ڈویژنل صدر ملک ابرار نے کہا کہ اب عوام کی امید صرف میاں نواز شریف ہیں۔تمام قافلے 21 اکتوبر کو لاہور کی جانب گامزن ہو ں گے اور مینار پاکستان پر اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرینگے۔ جلسہ سے سابق مئیر سردار نسیم خان، ضیا ء اللہ شاہ، پیرزادہ راحت قدوسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کی واحد امید ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے آج پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار بہت جلد پاکستان معاشی استحکام حاصل کرے گااور پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلنے سے معیشت بہتر ہو گی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے راولپنڈی میں پانی کے دیرنیہ مسئلے پر ہماری بات سنی اور پراجیکٹس کا اعلان کیا آج وہ تمام پراجیکٹس مکمل ہو گئے ہیں اور بہت جلد راولپنڈی کے علاقے فضل ٹاون فیزٹو، چکلالہ، فیصل کالونی، گنگال اور دیگر آبادیوں میں پانی کی سپلائی شروع کر دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments