اسلام آباد میں آج سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد میں آج سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد میں آج سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عثمان اشرف کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کی ٹیموں کا دورہ، ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰہ تبسم کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عثمان اشرف کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں میں ٹیموں کا دورہ کر رہے ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عثمان اشرف کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم آج سے سات روز تک جاری رہے گی ،اسلام آباد میں پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے. جن کو پولیو ورکرز، پولیو ٹیمز اور دیگر ٹیمز اسلام آباد میں گھر گھر/ گلی گلی پہنچ کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہے ہیں،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عثمان اشرف  نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں،

Post a Comment

0 Comments