اسلام آباد (سیدظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےعام انتخابات سے پہلے ہی اسلام آباد کے تمام اعلیٰ افسران کو تبدیل کرنے کی سفارش کردی ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور سول انتظامیہ کے تمام افسران کو عام انتخابات سے پہلے تبدیل کیاجائےالیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو سیکرٹری داخلہ سے تبادلوں کیلئے رجوع کرنے کا کہا گیا ہےقوی امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ الیکشن کمیشن کی سفارش پر آئی جی اکبر ناصر خان ، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری ,ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر سمیت ڈپٹی کمشنر عرفان نوازمیمن کے علاوہ اے ڈی سی جی ،اے ڈی سی آر اور دیگر افسران کو بھی تبدیل کیا جائے گا یاد رہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کو پہلے ہی تبدیل کیا جاچکا ہے
0 Comments