نظام عدل نیوز سیدظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق آج گلبرگ گرین اسلام آباد میں جماعت اہلسنت پاکستان وفاقی وشمالی علاقہ جات کے صوبائی امیر علامہ پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی کی قیادت میں انتہائی اہم ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا انعقاد پذیر ہونے والے اجلاس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی بربریت اور مسلمانوں کی بے حسی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پر جماعت اہلسنت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا وہ پاکستان میں استعمال ہونے والی تمام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے باضابطہ طور پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائےگا منعقدہ اجلاس میں اسرائیل مردہ باد ، فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی مہم اور تعمیر ملت کے اہم اور دور رس پروگرام کی منصوبہ بندی بھی کی گئی اجلاس میں جماعت اہلسنت اسلام آباد کے قائدین پیر محمدگلزارنقشبندی ضلعی ناظم اعلیٰ ریاضت حسین نقشبندی ، سینئر ایڈووکیٹ ثاقب ملک (ASC) ، حق نیوز گروپ کے ایڈیٹر تنویر کھوکھر، نظام عدل کے ایڈیٹر سید ظاہر حسین شاہ کاظمی ، ملک مجاہد عزیز ، قاری محمد جہانگیر نقشبندی ، اور چند دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments