آصف شفیق ستی گذشتہ ڈیڑھ برس سے انکی ایک کروڑ سے زائد کی رقم کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں، ارشد عباسی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آصف شفیق ستی گذشتہ ڈیڑھ برس سے انکی ایک کروڑ سے زائد کی رقم کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں، ارشد عباسی

آصف شفیق ستی گذشتہ ڈیڑھ برس سے انکی ایک کروڑ سے زائد کی رقم کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں، ارشد عباسی

اسلام آباد(نظام عدل نیوز)اسلام آباد کے رہائشی حاجی ارشد عباسی نے کہا ہے کہ آصف شفیق ستی گذشتہ ڈیڑھ برس سے انکی ایک کروڑ سے زائد کی رقم کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں،معززین علاقہ کے کہنے پرانہیں  رقم کی ادائیگی کیلئےکئی موقع فراہم کئے مگر وہ اپنے وعدے پر پورا اترنے میں کامیاب نہیں ہوئے، اب یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے امید ہے کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے گا، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںحاجی شکیل عباسی، کامران عباسی ،علمدار شاہ اور اپنے بیٹے سکندر عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی ارشد عباسی اور سکندر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد آصف شفیق ستی کے فراڈ کو بے نقاب کرنا ہے،آصف شفیق ستی نے ہم سے ادھار  پیسے مانگے یہ رقم ایک کروڑ سے زائد ہےجو ہم نے انہیں دی تاہم وہ دو ماہ کا وعدہ کرنے کے باوجود وہ رقم ادا نہیں کر سکے جس پر جب ان سے رقم کی واپی کا مطالبہ کیا تو معززین علاقہ کو درمیان میں لے آئے جس پر ہم نے انہیں چھ ماہ کا مزید وقت دیدیا مگر وہ اسکے باوجود رقم ادا نہیں کر سکے، جس پر ہم نے انکے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست دی مگر ایف آئی آر درج ہونے میں بھی چار ماہ لگ گئے،آصف شفیق ستی جرگوں میں 72 لاکھ روپے دینے کا کہتے ہیں جبکہ انکے ذمہ ایک کروڑ سے زائد کی رقم بقایا ہے،ہمارا ان سے مطالبہ ہے کہ وہ ہماری رقم فوری طور پر ہمارے حوالے کریںہمارا انکے ساتھ کوئی اور جھگڑا نہیں ہے، سابق اس موقع پر یو سی چیئرمین حاجی شکیل عباسی، علمدار شاہ، کامران عباسی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments