جی ایچ کیو راولپنڈی میں خالد محمود کھوکھر مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد کی قیادت میں چوھدری حسان اکرم مرکزی جنرل سیکرٹری ،چوھدری رضوان اقبال صدر پنجاب کی کسانوں کے مسائل پر تفصیلی میٹنگ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جی ایچ کیو راولپنڈی میں خالد محمود کھوکھر مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد کی قیادت میں چوھدری حسان اکرم مرکزی جنرل سیکرٹری ،چوھدری رضوان اقبال صدر پنجاب کی کسانوں کے مسائل پر تفصیلی میٹنگ

جی ایچ کیو راولپنڈی میں خالد محمود کھوکھر مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد کی قیادت میں چوھدری حسان اکرم مرکزی جنرل سیکرٹری ،چوھدری رضوان اقبال صدر پنجاب کی کسانوں کے مسائل پر تفصیلی میٹنگ ہوئی۔برگیڈیر علی عاطف صاحب ، برگیڈیر محمد سہیل صاحب بھی ودیگر افسران بھی موجود تھےخالد محمود کھوکھر نے کسانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کسانوں کی پیداواری لاگت بلند ترین پر پہنچ چکی ھے کھادیں،ڈیزل،بجلی سمیت زراعی مداخل مہنگے ترین ہوچکے ہیں ۔جبکہ زرعی اجناس مکئ،چاول،کپاس سمیت تمام فصلوں کی قیمتیں میں کمی کی وجہ سے   پیداواری لاگت بھی پوری نہیں ہورہی۔کسان مہنگے زرعی مداخل کی وجہ دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔پاکستان کے کسان انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں۔زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی بلوں  پر بے تحاشہ ٹیکسیز شامل کردیئے گئے ہیں شعبہ زراعت کیلے بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سےموجودہ بل ادا کرنامشکل ہوگیا ھے مگر افسوس اس مشکل وقت میں کسانوں سے ناجائز بقایاجات بھی  وصول کیئے جارھے ہیں کسان اس وقت بڑے مشکل امتحان سے گزر رھے ہیں ۔کسان اپنے قیمتی جانور ،بچوں کے زیور بیچ کر بھی بل ادا کرنے کے قابل نہیں رھے۔کسان شعبہ زراعت چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔کسانوں کے حال پر رحم کیا کیا جائے۔
آپ سے کزارش ھے کہ کسانوں کی مشکلات حل کروائی جائیں ۔زراعت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ھے پھر ہی ملک ترقی کرےگا۔
کسانوں کو کھاد ،بیج ،بجلی سستی فراہم کی جائے۔زرعی ٹیوب ویلوں کیلے ون یونٹ ون ریٹ کیاجائے۔زراعت کے استعمال کیلے بجلی بلوں پر تمام ناجائز ٹیکس ختم کیئے جائیں۔کسانوں کے ذمے تمام ناجائز بقاجات معاف کیئے جائیں ۔زرعی اجناس کی جلد از جلد ایکسپورٹ کا بندوبست کیا جائے جس سے  کسانوں  کو اپنی زرعی اجناس کے مناسب اور بروقت  پیسے مل جائیں ۔پاکستان میں غیر آباد زمینیں چھوٹے کسانوں کو دی جائیں۔پاک فوج کے اعلی افسران نے کسانوں وفد کو جلد از جلد مسائل حل کروانے کی یقیندہانی کروائی ۔اگلے ہفتے میں دوبارہ میٹنگ رکھی جائے گئی۔شعبہ زراعت کے تمام مسائل کے حل کے حوالے واضع کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments