اسلام آباد ،آئی جی ناصر اکبر اور ڈی سی عرفان نواز میمن کو فوری تبدیل کیا جائے ,الیکشن کمیشن
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی)تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کے تبادلے کیلئے الیکشن کمیشن نےگزشتہ روز واضع ہدایات جاری کرتےہوئے فوری تبدیل کرنے کے لیے خط لکھ دیا ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو تحریری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کو فوری تبدیل کرتے ہوئےمزکورہ دونوں افسران کو فوری تبدیل کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی الیکشن کمیشن نےعام انتخابات سے پہلے ہی اسلام آباد کے تمام اعلیٰ افسران کو تبدیل کرنے کی بذریعہ خط سفارش کی تھی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس اور سول انتظامیہ کے تمام افسران کو عام انتخابات سے پہلے تبدیل کیاجائےایک روز قبل لکھے گئے خط میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو سیکرٹری داخلہ سے تبادلوں کیلئے رجوع کرنے کا کہا گیا ہےجبکہ گزشتہ روز ایک بار پھر واضع طور پر الیکشن کمیشن نے ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی کو تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں
0 Comments