ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیر اہتمام راولپنڈی میں متوقع انتخابات، بنیادی مسائل کے حل پرماضی میں سیاسی جماعتوں کے وعدوں پر بریفنگ دی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیر اہتمام راولپنڈی میں متوقع انتخابات، بنیادی مسائل کے حل پرماضی میں سیاسی جماعتوں کے وعدوں پر بریفنگ دی گئی

راولپنڈی (   نظام عدل نیوز   ) ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیر اہتمام راولپنڈی میں متوقع انتخابات، بنیادی مسائل کے حل پرماضی میں سیاسی جماعتوں کے وعدوں پر بریفنگ دی گئی بریفنگ کے دوران پیٹر جیکب نے شرکا کو مختلف سیاسی حکومتوں کے ادوار میں اقلیتوں سےوعدوں سے سلائڈ دکھا کررپورٹ دکھائی گئیں کہ  تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے دور حکومت میں اقلیتوں کےان بنیادی مسائل کو تاحال وعدہ کے باوجود حل نہیں کیا لیکن الیکشن سر پر ہیں متوقع انتخابات میں ہم ان تمام سیاسی جماعتوں کو اقلیتوں کے مسائل سے آگاہ کرنے کےلیے ایک مہم شروع کریں گے جس پر پاکستان بھر میں اپنے بنیادی مسائل کو ان تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین تک پہنچانے کےلیے سب سے اپیل کیبجائے گی کہ اپنے اپنے علاقہ میں اپنی جیب سے ایک ایک کپڑے کا بینرز علاقہ کے نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائیں گے اور اپنی آواز کو ان تک پہنچایابجائے گا جو پارٹی ان وعدوں کو اپنے منشور میں شامل کرے گی اقلیتی ووٹرز اپنا ووٹ ان سیاسی جماعتوں کو دیں تاکہ آنے والی حکومت ہمارے بنیادی مسائل کو حل کرے انہوں نے مزید کہا کہ اس سیشن میں تمام سیاسی سماجی اور مذہبی حلقہ احباب کی نمایاں شخصیات شریک ہیں تمام سیاسی جماعتوں عہدیدران موجود ہیں کمیونٹی کے مسائل کے حل کےلیے سب مل کر اپنے قائدین تک آواز کو پہنچانا انکی ذمہ داری  تاکہ آنے والے اقلیتی نمائندے اسمبلیوں میں جا کر ان پر پالیسی سازی یا قانون سازی میں اپنا کردار ادا کر سکیں بریفنگ میں ادارہ برائے سماجی انصاف کی طرف سے مشاورت اور متفقہ رائے سے "میں بھی پاکستان ہوں" کے عنوان سے کپڑے کے بینر پر ایک وعدہ اور مسئلہ تحریر کیےجانےپر اتفاق کیا گیا بریفنگ میں مسلم لیگ نواز اقلیتی ونگ کے ڈویژنل صدر کامران بھٹی ، ضلعی جنرل سیکرٹری فاروق نذیر ، سیمسن اقبال ، سماجی رہنما آصف برنا رڈ ، سیموئیل بشیر ، ندیم جوزف ایڈووکیٹ ، پاسٹر عادل گل ، سرفراز وکی ، پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنما پرویز چیدہ ، سیکرٹری میونسپل لیبر یونین کے سیکرٹری جنرل شاہد رضا ، دلشاد کھوکھر،صدر  پی ٹی آئیاقلیتی ونگ شہزاد کھوکھر ،عمران شہزاد سہوترا امیدوار قومی اسمبلی اسلام آباد ، اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ شرکا نے اپنی تجاویز دیں اور عہد کیا کہ تمام شرکا اپنے  علاقوں میں "میں بھی پاکستان ہوں"  کا بینر لگائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments