اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس


اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی)
انسداد ڈینگی مہم کے  اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،  اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے، ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈینگی مرض خطرناک نہیں لیکن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں اور کوڑا کرکٹ اٹھانے اور ورک شاپس ، ٹائر شاپس سمیت کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ، اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مہلک وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ہرممکن وسائل کا استعمال کیا جائے گا، دیہی علاقہ اسلام آباد ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام ہماری ترجیح ہے،

Post a Comment

0 Comments