نجی ٹی وی چینل کی ویب سائیڈ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق فلسطین پر حملے کے دوران اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے لیےاس وقت پاکستان میں مکڈونلڈز پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہےدوسری جانب پاکستان میں موجود مکڈونلڈز کو اپنے بزنس کی فکر پڑ گئی ہےاس حوالے سے ”مکڈونلڈز پاکستان“ نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اسرائیلی فوج کو مفت کھانا فراہم کیے جانے کے اقدام سے مکمل اظہار لاتعلقی کیا گیا ہےمکڈونلڈز پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’پاکستان میں قائم مکڈونلڈز ایک مقامی انٹرپرائز ہے جس کی مکمل ملکیت اور آپریشنز ”سیزا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان“ کے زیر اختیار ہیں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں واقع مکڈونلڈز اور اس کے امور سے ہمارا کوئی تعلق نہیں وہ مقامی سطح پر اسرائیلی انٹرپرائز کے زیرِ اختیار ہےمکڈونلڈز پاکستان نے لکھا کہ اسرائیل میں واقع مکڈونلڈز ایک الگ ادارہ ہے جیسے پاکستان میں واقع مکڈونلڈز ایک الگ حیثیت رکھتا ہے۔ اسرائیل میں واقع مکڈونلڈز اپنے کاروباری، ابلاغی فیصلوں کا خود ذمہ دار ہے اور اس کا ہمارے پاکستانی بزنس اور امور سے کوئی تعلق نہیں فوڈ چین نے مزید لکھا کہ ’کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں ہماری کوئی حصہ داری نہیں ہے۔ ہماری ترجیح ہے کہ ہم آپ کا مکڈونلڈز پر اعتماد و محبت کا یقین بنائے رکھیں
0 Comments