لاہور ,موٹروے پولیس ایم ٹو نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی
ترجمان کے مطابق سیال موڑ کے نزدیک پیٹرولنگ افسران نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا
ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی تعاقب کرنے پر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا گاڑی کی تلاشی لینےپر کار سے 150 کلوگرام چرس اور افیون برآمد ہوئی موٹروے پولیس نے انٹی نارکوٹکس فورس کو منشیات برآمدگی کے متعلق اطلاع دی ڈی ایس پی خرم شاہ نے قانونی کاروائی کے بعد منشیات کو اے این ایف کے حوالے کر دیا
سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا
0 Comments