اسلام آبادکیپیٹل پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے کنسٹیبل فیض رسول کے اعزاز میں سی پی او آپریشنز آ فس میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے کنسٹیبل فیض رسول کے اعزاز میں سی پی او آپریشنز آ فس میں الوداعی تقریب کا انعقاد



نظام عدل نیوز
اسلام آبادکیپیٹل پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے کنسٹیبل فیض رسول کے اعزاز میں سی پی او آپریشنز آ فس میں الوداعی تقریب کا انعقاد،تقریب م سی پی او/ڈی آئی جی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمحکمہ پولیس میں انکی خدمات کے اعتراف میں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے کنسٹیبل فیض رسول کے اعزاز میں سی پی او آپر یشنز آفس اسلام آباد میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی،سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پرسینئر پولیس افسران و جوان بھی موجود تھے، سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنزنے اسلا م آبا د کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور ریٹائر ڈہونے والے کنسٹیبل فیض رسول کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرنے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کیلئے کھلا ہے، آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کی خد مات کو سراہتے ہوئے اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے تمام ڈویژنز کے سی پی اوز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ کسی بھی ڈویژن سے ریٹائرہونے والے افسر و جوان کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جائے اور انکی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ روانگی کی جائے۔سساع

Post a Comment

0 Comments