مری ،موضع مانگا کے پٹواری نےمبینہ طور پر شہری کو اسکے حق سے محروم کردیا
2012میں نےاپنے بھائی جارس سے دس کنال شملاتی رقبہ خرید کیا تھاجسکا فرد ریکارڈ لینے گیا تو پٹواری فرد دینے سے انکاری ہوگیا اور گالی دینےلگا،متاثرہ شہری
پٹواری نےمبینہ طور میرا شملاتی رقبہ اکرام نامی کے ساتھ مل کرآگئے فروخت کردیا ہےچیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میری دادرسی کریں ،متاثرہفت شہری
راولپنڈی (ظاہر حسین کاظمی) تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے موضع مانگہ کے رہائشی سعید نامی نےروزنامہ قوی اخبار کی رپورٹنگ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2012میں نےاپنے بھائی جارس سے دس کنال شملاتی رقبہ خرید کیا تھا جسکا انتقال نمبر 3913ہے ساجد پٹواری نےہی درج کیا تھا اور منظور شدہ ہے میں حلقہ پٹواری ساجد جو عرصہ پندرہ سال سے موضع مانگا میں تعینات ہے جسکے پاس بطور گرداور کا بھی چارج ہے کے پاس اپنی مذکورہ انتقال نمبری کا فرد ریکارڈ لینے گیا تو پٹواری نےفرد دینے سے انکار کرتے ہوئے مجھے گالی گلوچ نکال کرپٹوار خانے سے باہر نکال دیا معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ پٹواری نےمبینہ طور میرا شملاتی رقبہ اکرام نامی کے ساتھ مل کرآگئے فروخت کردیا ہے سعید نامی نے مذید بتایا کہ اکرام نامی کے والد کے نام موضع مانگہ میں اراضی صرف 39کنال تھی جو اسکے والد اپنی زندگی میں ہی پہلے زائد حصہ فروخت کرچکے ہیں لیکن پٹواری نےاسکے ساتھ مل کر مبینہ طور پر ریکارڈ میں ردوبدل کرتے ہوئے اکرام کے والد کی وراثت انتقال درج کرکے دس کنال مذید اراضی ٹرانسفر کرکے مجھے میرےحق سے محروم کررہا ہے متاثرہ شہری نے بتایاکہ پٹواری ساجد اور اسکے منشی فہیم نامی نے مجھے میرے فون نمبر پر کال کرکے کسی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے باز رہنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں ہیں سعید کا کہنا تھا کہ میں اپنے حق کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جاوں گا اگر مجھے کسی قسم کا جانی نقصان ہوا تو پٹواری ساجد اور اسکا منشی فہیم ذمہ دار ہوں گے متاثرہ شہری نےچیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مری سے دادرسی کی اپیل کرتے ہوئے پٹواری کے خلا محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے پٹواری سے اسکا موقف جاننے کے لیے بذریعہ موبائل فون رابطہ کیاتو پٹواری ساجد نےہسپتال موجود ہونے کا کہہ کرموقف دینےسے انکار کردیا
0 Comments