اسلام آباد,محکمہ مال کی غفلت کھربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد,محکمہ مال کی غفلت کھربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف

اسلام آباد,محکمہ مال کی غفلت کھربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف  



اسلام آباد(ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کےمطابق محکمہ مال اسلام آباد کے ریکارڈ میں   سنٹرل گورنمنٹ کی کھربوں  مالیت کی اراضی موجود ہے جو اس محکمہ مال کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہاوسنگ سوسائیٹز کی گرفت میں آچکی ہے باضابطہ ڈیمارکیشن نہ ہونےکی وجہ سے غیرقانونی طور پر نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کی طرف سے قبضے  کا بھی انکشاف کیا گیاہے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے رورل سرکل میں سنٹرل گورنمنٹ (غیرمسلموں کا مالکیتی رقبہ ) جس کی  مالیت موجودہ وقت میں کھرپوں روپے سے زائد  بنتی ہے اسکومحفوظ بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی طرف سے کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سنٹرل گورنمنٹ کا رقبہ اس وقت مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ہوتا ہوا نظر آرہاہے باوثوق ذرائع کے مطابق بعض مواضعات میں محمکہ ریونیو کی مبینہ ملی بھگت سے ریکارڈ میں ردوبدل کرتے ہوئے سنٹرل گورنمنٹ کی زمین کو غیرقانونی طور پر ٹرانسفر بھی کیا جاچکا ہے ذرائع نےبتایا ہے کہ اسلام آباد کے رورل سرکل کے مواضعات جن میں کورال ,فراش ,مجوہاں ,کرپا پنڈ داعیہ ,دروالہ ,پیجا, ہمک سہرفرست ہیں جہاں کھربوں مالیت کا سنٹرل گورنمنٹ کے رقبے کا اندراج محمکہ مال کے ریکارڈ میں موجود تو ہے لیکن اس رقبے کو نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کے ہاتھوں محفوظ بنانے کے لیے تاحال ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی طرف سے باضابطہ تو پر ابھی تک کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی گئی ہے لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے کہ چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ مواضعات میں موجود سنٹرل گورنمنٹ کے رقبے کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے کھربوں روپےمالیت کے سرکاری رقبے کی ڈیمارکیشن کراتے ہوئے اس کو محفوظ بنائیں یاد رہے کہ  رپورٹنگ ٹیم نے سنڑل گورنمنٹ کی ٹوٹل زمین کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جسکو مکمل تفصیل کے ساتھ شائع کیا جائے گا

Post a Comment

0 Comments